جماعت اہلسنت حافظ آباد کے نومنتخب عہدیدار وں کی حلف برداری

جماعت اہلسنت حافظ آباد کے  نومنتخب عہدیدار وں کی حلف برداری

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )جماعت اہلسنت حافظ آباد کے نومنتخب عہدیدار وں سے ڈویژنل امیر قاری فیصل ندیم کیلانی نے حلف لیا۔۔۔۔

حلف اٹھانے والوں میں علامہ اشرف سیال،صوفی اخلاق رضوی، رانا عدیل مقبول ودیگر شا مل ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے فیصل ندیم کیلانی نے کہا کہ جماعت اہلسنت نوجوانوں میں عشق رسول ؐکی شمع روشن کرنے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلارہی ہے ۔انہوں نے علما وخطبا پر زوردیا کہ وہ دین اسلام کے خلاف سازشوں کے قلع قمع کیلئے بھرپور کردار اداکریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں