ڈسکہ :ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا
ڈسکہ ، ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔
مبین چوک میں عمر اعوان کے گھر سے تین تولے طلائی زیورات ودیگر سامان چوری ہو گیا ، سرکلر روڈ پردونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ناصر کی پان شاپ پر داخل ہوکر 11ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، مزمل حسین بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار جارہاتھا کہ گلاں چک پٹری نہر پر دونامعلوم افراد نے 15ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، عمران خان دودھ کے پیسے لے کر واپس آرہاتھاکہ گلوٹیاں موڑ کے قریب ڈاکوئوں نے ساڑھے دس ہزار روپے چھین لئے ۔