گوجرانوالہ ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ کا آج سے آغاز
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ کا آغاز آج جناح سٹیڈم گوجرانوالہ میں ہوگا،
ٹورنامنٹ میں میزبان گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور اوکاڑہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں شریک ہوں گی ،پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی بلائنڈ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ اوکاڑہ اور فیصل آبار کے ٹیموں کی درمیان کھیلا جائے گا۔ گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے صدر حافظ مزمل ریاض کے مطابق فائنل کل جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مہمان خصوصی کمشنر نوید شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور صدر چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ ہوں گے ۔