سمبڑیال :مولانا جاوید قصوری کا ریفرنڈم کے حوالے سے قائم کیمپ کا دورہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )صوبائی امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری کا صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس گھمن کے ہمراہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ریفرنڈم کے حوالے سے قائم کیمپ کا دورہ ، مولانا جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ۔۔۔
پنجاب میں حکومتی نمائندہ جماعت نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے اورپنجاب میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی عوامی ریفرنڈم کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کررہی ہے ،جماعت اسلامی حکومت پنجاب سے پنجاب بلدیاتی ایکٹ پر فوری نظر ثانی کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اوربراہ راست عوامی رائے سے منتخب کر انے سمیت عوام پر مسلط بیوروکریسی کے اختیارات ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔