کاشتکاروں نے گندم کی فصل کو تیسرا پانی لگانا شروع کر دیا
تتلے عالی(نامہ نگار )کاشتکاروں نے گندم کی فصل کو تیسرا پانی لگانا شروع کر دیا ۔
تتلے عالی سمیت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پونے دو لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے ،کاشتکاروں نے فصل کو تیسرا پانی لگانا شروع کردیا ۔دوسری طرف گندم کی بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین دیہاتی علاقوں میں کاشتکاروں سے ملاقات کرکے ان کو کھادوں کے متوازن استعمال،جڑی بوٹی کے خاتمے کیلئے مفید مشورے بھی دے رہے ہیں۔