سیالکوٹ :مجاہد روڈ پر سائیکل سٹینڈ مافیا نے قبضہ جما لیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مجاہد روڈ پر سائیکل سٹینڈ مافیا نے قبضہ جما لیا۔ موٹرسائیکل سٹینڈ کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام ،پیرا فور س مجاہد روڈ پر قائم موٹرسائیکل سٹینڈ کو ختم کر انے میں بری طرح ناکام ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقبال کے دل مجاہد روڈ پر جگہ جگہ ناجائز پارکنگ سٹینڈ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔ پاکنگ سٹینڈ مافیا کے کارندے فی موٹر سائیکل 30 سے 50 روپے وصول کررہے ہیں پرچی فیس نہ دینے والوں کے ساتھ سٹینڈ مافیا کے غنڈے بدمعاشی کرتے نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور انچارج پیرا فورس ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسیب راجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجاہد روڈ پر قائم جگہ جگہ پارکنگ سٹینڈ کو ختم کر ایاجائے تاکہ ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری رکھی جاسکے ۔