سٹاف گلہ اور جٹووکل کے قریب ریلوے لائن کے اطراف نالے کی تعمیر

سٹاف گلہ اور جٹووکل کے قریب  ریلوے لائن کے اطراف نالے کی تعمیر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات میں مون سون سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

سٹاف گلہ اور جٹووکل کے قریب ریلوے لائن کے اطراف ایک کلومیٹر طویل نالے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان بٹ نے منصوبہ تین ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا گجرات حسین فیصل بھلی نے زیرِ تعمیر نالے کا معائنہ کیا۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اس منصوبے کو مون سون سے قبل ہر صورت مکمل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں