منڈی بہا ئوالدین :ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ
منڈی بہا ئوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریض بچوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہو ئے طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں پوچھا، جس پر انہوں نے ہسپتال کے عملہ کے برتاؤ اور مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔