حافظ آباد:آ وارہ کتوں کی بھرمار سکول اور کالج کی طالبات خوفزدہ
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) شہر میں علی پورروڈ پر کتا مار مہم شروع نہ کئے جانے سے سکول اور کالج کو جانے والی طالبات خوف زدہ رہنے لگیں۔
گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن سکول کے اردگرد اور علی پورروڈپر آوارہ کتوں نے ڈیرے جمالئے ۔ کتے اب تک درجنوں شہریوں بلکہ کئی طالبات کو بھی کاٹ کر زخمی کرچکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے کتوں کو مارنے کی جانب توجہ نہیں دی جارہی ۔شہریوں نے حکام سے کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔