گجرات:ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بارے اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پری فلڈ اور جاری حفاظتی اقدامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/جنرل وقاص صفدر سمیت متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مختلف محکموں کی جاری اور مجوزہ سکیموں پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ رواں سال ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔