حافظ آباد:آوارہ کتے نے 12سالہ بچے کو کاٹ لیا، ہسپتال منتقل

حافظ آباد:آوارہ کتے نے 12سالہ  بچے کو کاٹ لیا، ہسپتال منتقل

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )نواحی گاؤں کالیکی میں آوارہ کتے نے 12سالہ بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا جس پر بچے کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

عزیرولد ذوالفقاربھٹی اپنے گھر سے د کان سے چیز خریدنے کے لئے گلی میں نکلا تو آوارہ کتے نے کاٹ لیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل بھی دوہٹہ عظمت میں ایک شخص آوارہ کتے کے کاٹ لینے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ ضلع بھر میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور کتے اب تک بیسیوں افراد کو کاٹ کر زخمی کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں