سیالکوٹ:ذہنی معذور بچے سے بدفعلی میں ملوث ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ذہنی معذور بچے سے بدفعلی کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں تیرہ سال ذہنی معذور بچے سے بدفعلی کا واقعہ نامعلوم ملزم کے خلاف رپورٹ ہوا تو ایس ایچ او سمبڑیال سرمد فیاض نے واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر نگرانی شروع کر دی بالاآخر سمبڑیال پولیس ملزم کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔