ملکے کلاں موضع کے تالاب پر قبضہ صفائی نہ ہونے سے مشکلات

ملکے کلاں موضع کے تالاب پر قبضہ  صفائی نہ ہونے سے مشکلات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سلیم پور نزد ملکے کلاں موضع کے تالاب پر قبضہ اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار ہوگئے۔۔۔

نالیوں گٹروں کا گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہنے کی وجہ سے گزرنا بھی مشکل ہے بیماریاں تو جنم لے ہی رہی ہیں گزرنے والے نمازیوں کے کپڑے بھی ناپاک ہو رہے ہیں کیونکہ یہاں انسان بستے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب کے ویژن کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا گیا ہے ۔انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صرف فوٹو سیشن کر انے کیلئے بیٹھی ہے ۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیا جائے تالاب کی فوری صفائی کر ائی جائے پورے شہر میں یہی حال ہے بس اچھے کی رپورٹ محکمہ کو جاری کردی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں