سمبڑیال:وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ نہر اپر چناب پٹری ریلوے پھاٹک کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے عرفا ن چیمہ سے 10 ہزارروپے ،تھانہ بیگووالہ کے موضع رندھیر باگڑیاں میں محبوب کے ڈیر ے سے نامعلوم چور 7لاکھ روپے کے بلاک ،ڈائیاں اورسریا، موضع دھانانوالی میں شفیق بٹ کے زیر تعمیر مکان سے سامان چوری ہو گیا۔