سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے سرکل کامونکے میں کھلی کچہری کا انعقاد

سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے سرکل کامونکے میں کھلی کچہری کا انعقاد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے سرکل کامونکے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے گزشتہ روز کامونکے تھانہ سٹی، صدر، ایمن آباد اور واہنڈو میں کھلی کچہری لگاکر سائلین کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسر وں کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ سی پی او گو کا کہنا ہے کہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھی جائے گی جبکہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنا کر عوام کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں