سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سوک سینٹر کا بکنگ آفس سیل
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ فیصل سلطان کی سربراہی میں ٹیم نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سِوک سینٹر کے بکنگ آفس کو سیل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کو واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد نوٹسز اور مواقع فراہم کیے گئے تھے تاہم عدم تعمیل کے باعث محکمہ کو قانونی کارروائی کرنا پڑی۔