بہتر موسمی حالات کے باعث گندم کی پیداوار میں اضافہ متوقع
وزیر آباد،جامکے چٹھہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی سیکرٹری پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ عامرشہزادکنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
بروقت آبپاشی اوربہتر موسمی حالات کے باعث گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ،اگر آئندہ چند دن موسم سازگار رہا تو اس سال گندم کی فصل نہ صرف مقدار بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی بہتر ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ کئی علاقوں میں فصل سنہری رنگ اختیار کر چکی ہے جو کٹائی کے قریب ہونے کی علامت ہے ۔