سحری اور نمازِ فجر کے موقع پر سیالکوٹ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر سحری اور نمازِ فجر کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
ہیں،مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات پر پولیس افسر و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ۔