سمبڑیال:وار داتوں میں شہری زیورات ، رقم سے محروم
فضل پورہ میں علی رضا کے گھر سے تالے توڑ کر 8تولے طلائی زیورات چوری کر لئے
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری 8تولے طلائی زیورات ،80ہزارروپے ،لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ فضل پورہ کے رہائشی علی رضا کے گھر سے تالے توڑ کر سیف الماری سے 8تولے طلائی زیورات چوری کر لئے گئے ،فضل پورہ میں ہی واقع مسجد کا غلہ توڑ کر 30 ہزارروپے ،یوپی ایس ، 2 بیٹریاں ،الیکٹرک موٹر اورمسجد کے ساتھ ہی حافظ غلام مرتضیٰ کے زیر تعمیر گھر سے الیکٹرک موٹر ،2 لوہے کی چوکھاٹ چوری کر لی گئیں ،خریداری کیلئے سمبڑیال بازار آ ئی ثمینہ طاہر کا موبائل فون اور 5ہزار روپے چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ بیگووالہ کے موضع چک ککا میں نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد میں جانے والے نوجوان خرم شہزاد کی مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ،ڈرائی پورٹ چوک میں افطاری کے پروگرام میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم جیب تراش راشد علی ،محمد ندیم کے 4موبائل فون لے اڑے ،نہر اپر چناب لوپوالی پٹری کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے محمد اشرف سے 52 ہزارروپے ،موبائل فون چھین لیا ۔