سمبڑیال:ٹریفک وارڈن کے رویہ کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

سمبڑیال:ٹریفک وارڈن کے رویہ  کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )رکشہ ڈرائیوروں کو ٹریفک وارڈن کے ہتک آمیز رو ئیے اور ناجائز چالانوں کے خلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا۔۔۔

ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ در ج، حافظ نزاکت ، عثمان، شہزاد کو گرفتار کر لیاگیا۔ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ موڑ سمبڑیال کے قریب درجنوں رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک کے سب انسپکٹر جاوید گھمن کے ہتک آمیز رو ئیے اوربے جا چالانو ں کے خلاف رکشے کھڑے کرکے احتجاج کیا اورٹریفک وارڈن پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جس پر تین ڈرائیوروں حافظ نزاکت علی ، محمد عثمان اورشہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں