فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نگہبان دسترخوانوں کی چیکنگ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عاشق حسین نے ڈی ایچ کیو اور چلڈرن ہسپتالوں میں نگہبان دستر خوانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور۔۔۔
عوام کے ساتھ روزہ افطار کیا، کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر کے 159 پوائنٹس کا معائنہ کیا اور 6کو 1لاکھ18ہزار کے جرمانے عائد کرد ئیے جبکہ ایک ملک شاپ بند کرتے ہوئے 2مقدمات بھی درج کر اد ئیے اور بھاری مقدار میں ایکسپائر و ممنوعہ اشیا تلف کردی گئیں۔