ذخیرہ اندوز مافیا کسانوں ،شہریوں کا استحصال کر رہا :نصر گوندل
1800روپے من خریدی گندم 5500روپے میں فروخت کرنا سراسر ظلم
پھالیہ (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب سٹاک مافیا کو نکیل ڈالیں سٹاک مافیا کو جرمانوں کے بجائے کڑی سزائیں دی جائیں سٹاک مافیا نے غریب کسان سے 1800روپے فی من گندم خرید 5500روپے میں فروخت کرنے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ سرا سر ظلم اور ناانصافی ہے اس کے علاوہ سٹاک مافیا دیگر اشیا خورد نوش میں من مانیاں کرتے ہیں کسان محب وطن ہے سٹاک مافیا کسان سے زرعی اجناس خرید کر 4 گنا منافع کماتے ہیں ایک طرف کسان کے ساتھ ناانصافی اور دوسری طرف عام آدمی کو زندہ در گور کرنے کا منصوبہ فلاپ کئے بغیر عام آدمی بچ نہیں سکتا۔ صدر پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاؤلدین نصر گوندل باکھوآنہ نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہاکہ سٹاک مافیا اور ملاوٹ مافیا کسی معافی کے حقدار نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب ایسا قانون متعارف کر ائیں کہ یہ مافیا قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے پاکستان کسان اتحاد نے ہمیشہ جائز مطالبات کے حصول کیلئے آواز بلند کی اور کرتے رہیں گے اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاؤلدین کے ممبران اور کاشتکار برادری بھی موجود تھی۔