مرکزی بازاروں کو یکساں ڈیزائن کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا:ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تحصیل صدر اور کامونکے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمن آباد ماڈل بازار، کامونکے ماڈل بازار کے جاری منصوبوں، زیر تعمیر دیوان روڈ ویٹنگ ایریا اور لیڈیز پارک کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں میں اہم اور مرکزی بازاروں کو یونیفارم ڈیزائن کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ،منصوبے کے تحت سڑکوں کی از سر نو تعمیر، سیوریج سسٹم کی بہتری، دکانوں کے یکساں فرنٹ کی تعمیر اور فٹ پاتھ کی تعمیر جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور منظم تجارتی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔