ڈسکہ :بجلی بلوں کی تقسیم میں تاخیر ، صارفین کیلئے ادائیگی مشکل

 ڈسکہ :بجلی بلوں کی تقسیم میں تاخیر ، صارفین کیلئے ادائیگی مشکل

گیپکو کے اعلیٰ حکام کی مسلسل چشم پوشی اور ہٹ دھرمی سے صارفین کا استحصال

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں بجلی کے بلوں نے شہریوں کو مقروض کردیا، گیپکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کی تاخیر سے تقسیم شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، گیپکو حکام کی غفلت کی وجہ سے علاقہ بھر میں بجلی کے بلوں کی بروقت ترسیل انتہائی مشکل ہوچکی ، گیپکو کے اعلیٰ حکام کی مسلسل چشم پوشی اور ہٹ دھرمی سے گیپکو کے صارفین کا استحصال ہورہا ہے ، لوگوں کو بجلی کے بھاری بل محض ایک روزقبل دئیے جاتے ہیں ایک رو ز قبل بجلی کے بھاری بل صارفین کو ادائیگی کیلئے ملنے پر بیشتر شہری اس سے مقروض ہوگئے ہیں، ماہ فروری کے بلوں نے شہریوں کو مقروض کردیا ، گیپکو کے بلوں کی ترسیل کا سلسلہ انتہائی بوسیدہ اور ناقص ہونے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں علاقہ بھرمیں بجلی کے بل ایک ’دو دن قبل ملنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے شہریوں نے الزام عائد کیاہے کہ چیف انجینئر گیپکو’سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور دیگرحکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں