پوری قوم سپہ سالار کی پشت پر ہے :اشفاق چیمہ
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )پوری قوم سپہ سالار کی پشت پر ہے ارض مقدس کے چپے چپے کا تحفظ افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری بطریق احسن انجام دی جا رہی ہے
خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان پیس کونسل اشفاق چیمہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں جاری بد امنی کی ہر کوشش کے پیچھے ازلی دشمن کا ہاتھ ہوتا ہے اس بار بھی اس نے اپنی بندوق کیلئے کسی کا کندھا استعمال کیا لیکن گزشتہ سال کی شرمناک اور ذلت آمیز شکست فراموش کر بیٹھا ہے ۔