آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ کے 4ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ کے چار ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا ۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس فیصل عارف شیخوپورہ جبکہ شہناز صابر کو ڈی ایس پی ٹریفک ریجن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ فضل احمد کو آر او سی ٹی ڈی ،محمد عمران کو نوشہرہ ورکاں سے تبدیل کر کے سی سی ڈی جہلم تعینات کر دیا گیا اسی طرح عبدالحمید ورک کو ڈی ایس پی سی سی ڈی ٹو گوجرانوالہ تعینات کر دیا ۔