لدھیوالہ وڑائچ:منشیات فروش خاتون گرفتار ، 25 کلو چرس برآمد
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)لدھیوالہ پولیس نے دھاڑیوال میں چھاپہ مار کر خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے 25کلو چرس برآمد کرلی ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے منشیات کی سپلائی کی مخبری پر دھاڑیوال کے قریب خونی پلی چوک میں کھڑی منشیات فروش غلام فاطمہ سکنہ غیبی نوشہرہ ورکاں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔