پنجاب کالج کے پروفیسر اعجاز احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ممتاز ماہر تعلیم اور پنجاب کالج فار بوائز کے ہر دل عزیز استاد پروفیسر اعجاز احمد صدر شعبہ اردو جو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے
ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق، پرنسپل سلمان رئیس احمد چٹھہ، وائس پرنسپلز اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرحوم پروفیسر اعجاز احمد کی تدریسی خدمات کو سراہا گیا ، اس موقع پر شہزاد رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر اعجاز احمد کا نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ کے ساتھ بھی خلوص و محبت کا رشتہ تھا انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد کو اردو سے محبت اس لئے تھی کیونکہ اردو تہذیب سکھاتی تھی اسی لئے انہوں نے کبھی ایسا جملہ نہیں بولا جس سے کسی کو اذیت یا تکلیف پہنچے ہمیشہ عاجزی میں رہے ان کے اٹھنے اور بیٹھنے میں بھی عاجزی جھلکتی تھی وہ طلبہ کے لیے کڑی دھوپ میں سایہ دار درخت تھے اس لیے وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اس موقع پر پرنسپل محمد سلمان، پروفیسر محمد علی چٹھہ، پروفیسر احسان اللہ بٹ، پروفیسر عمران مشتاق ،پروفیسر عمران علی، پروفیسر افضل سراج، پروفیسر احسن بٹ، پروفیسر انتظار نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ آخر میں مرحوم اعجاز احمد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔