علی خامنہ ای کی شہادت امت کا نقصان:رضوان واہلہ

 علی خامنہ ای کی شہادت امت کا نقصان:رضوان واہلہ

نوکھر(نامہ نگار )سینئر رہنما مسلم لیگ ن رضوان اشرف واہلہ نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آیت اﷲعلی خامنہ ای کی شہادت کو پوری امت مسلمہ کا نقصان قرار دیا

۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے \'کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے ،ایران کیخلاف بلااشتعال کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں،امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔رضوان اشرف واہلہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے آیت اﷲ علی خامنہ ای کو شہید کر کے امت مسلمہ کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے ، آیت اﷲ علی خامنہ ای نے حضرت حسینؓ کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا وہ چھپ کر نہیں بیٹھے بلکہ سینہ تان کر اپنے دفتر میں موجود تھے ۔ امت مسلمہ کوسمجھنا ہو گا یہودونصاریٰ ایک ایک کر کے مسلمان ملکوں پر بمباری کر رہے ہیں اور انہیں غلام بنانے کیلئے اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں