پر دیسی پرندوں کی واپسی شروع کھیتوں ،کھلیانوں کی رونقیں ماند
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح سے پردیسی پرندوں کی واپسی کھیتوں ’کھلیانوں ’ندی نالوں کی رونقیں ماند پڑنے لگیں
موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی پردیسی پرندے چین ’روس ودیگر ریاستوں سے میلوں سفر کرکے علاقہ بھر کے ندی نالوں ’مچھلی فارموں ’کھیتوں ’کھلیانوں میں ڈیرے ڈال لیتے ہیں خوبصورت سریلی آوازوں سے ان علاقوں کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے موسم تبدیل ہوتے ہی ان پردیسی پرندوں کی واپسی شرو ع ہوگئی ہے۔جس سے ندی نالوں کھیتوں کھلیانوں کی رونقیں ماند پڑنے لگی ہیں۔