یوم شہادت حضرت علی ؓ ، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا حکم

یوم شہادت حضرت علی ؓ ، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا حکم

پھالیہ(نامہ نگار )محکمہ داخلہ پنجاب کا یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا حکم،21 رمضان المبارک بمطابق بدھ 11مارچ یومِ شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ،

 ملک بھر میں جلوس، مجالسِ عزا اور مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے ،مساجد اور امام بارگاہوں میں علما کرام حضرت علیؓ کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں تمام مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مزارات پر اضافی نفری تعینات کی جائے ماتمی جلوس، محافل عزا اور مساجد میں عوامی اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے یقینی بنایا جائے کہ مقررین کسی بھی فرقے کے خلاف قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقریریں نہ کریں پنجاب بھر میں آتشیں اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر سخت پابندی کا نفاذ کیا جائے ، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے مرکزی جلوسوں کی کواڈ کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی یقینی بنائی جائے جلوسوں کے روٹس پر واپڈا کی ٹرانسمیشن لائنوں اور گیس پائپ لائنوں کو محفوظ بنایا جائے ،صوبہ بھر کے تمام شہروں کے داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی اقدامات اور چیکنگ یقینی بنائی جائے ممتاز مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں