کامونکے :لڑائی جھگڑ وں کے واقعات میں خاتون سمیت 5افراد پر تشدد

کامونکے :لڑائی جھگڑ وں کے واقعات  میں خاتون سمیت 5افراد پر تشدد

کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت 5افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ہڑڑ روڈ کا علی زمان دوست سمیر اور امیر حمزہ کے ہمراہ محلے میں کھڑا تھا کہ سابق رنجش پر عابد، اسلم، راشد، کاشف، ناصر، فریدہ وغیرہ نے ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ موبائل واپس نہ کرنے پر تولیکی روڈ کے دکاندار ذیشان پر ماڑی ٹھاکراں کے ضیا اللہ، رانا علی حسن اور بارہ نامعلوم افراد نے تشدد کیا اور جاتے ہوئے ملزمان اُس کی دکان سے موبائل فون اور ساڑھے تیرہ ہزار روپے بھی لے گئے جبکہ گھریلو ناچاقی پر فیصل ٹاؤن کی شمائلہ کو اُس کے شوہر رمضان، دیور عثمان اور علی نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں