محکمانہ غفلت ، مویشی گل گھوٹو کی ویکسی نیشن سے محروم
تتلے عالی(نامہ نگار )محکمانہ غفلت کے با عث ہزاروں مویشی گل گھوٹو کی ویکسی نیشن سے محروم ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مویشیوں کو گل گھوٹو جیسی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی ہدایت پر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی تشکیل دی گئی ٹیمیں گوجرانوالہ سمیت ڈویژن بھر میں ویکسی نیشن مہم چلارہی ہیں،یونین کونسل کی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو دیہات،قصبوں،حویلیوں،ڈیروں پر ڈور ٹو ڈور جا کر مویشیوں کو ویکسی نیشن کی ہدایت کی گئی ہے لیکن لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی مبینہ غفلت ولاپروا ئی کی وجہ سے تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں کے مویشی مہم سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں،مویشی پال افراد شہباز احمد بھٹی،شبیر احمد نمبردار،امتیاز احمد چودھری ،شفقت رانجھا ودیگر کا کہنا تھا کہ مویشیوں کو موسمی بیماریوں سے بچاؤکیلئے چلائی گئی تمام مہم میں تتلے عالی کو شامل نہ کرنا نا انصافی ہے ۔انہوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔