منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کا  نگہبان رمضان بازار کا دورہ

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور سکیورٹی سمیت فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز پر اشیا خور ونوش کے معیار، سرکاری نرخوں کے مطابق قیمتوں اور اشیا کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،نگہبان رمضان بازاروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں