عالمی امن کیلئے قوانین پر عملدر آمد کرنا ہوگا :عمران زیدی
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )روحانی پیشوا پیر عمران حیدرزیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔
عالمی حالات کے تناظر میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ کے سنگین اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہوسکتے ہیں، ماضی میں عراق شام لیبیا اورکویت میں ہونے والی جنگوں اور مداخلتوں کے نتیجے میں خطہ طویل عدم استحکام کا شکار رہا۔اب امریکہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے اثرات عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں اور معاشی دباؤ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے تمام فریقین کو تحمل، بردباری اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔