گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام118تھانوں میں کیمرے فعال
لاہور (کورٹ رپورٹر)آر پی او نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کر ادی ۔
جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے شاہدہ پروین کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت آر پی او خرم شہزاد اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فلک شیر گل کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ آر پی او نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں118 تھانے ہیں ، تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور فعال ہیں۔ عدالت نے آر پی او گوجرانوالہ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت پہلے ہی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر مغوی کی بازیابی کی حد تک کیس نمٹا چکی تھی۔