موترہ:نوکری کا جھانسہ دیکر 2افراد کی خاتون سے زیادتی
موترہ(نامہ نگار )دو اوباش افراد نے نوکری کاجھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا کی (ص)نے میاں موٹر شو روم کے مالک سے نوکری کی غرض سے رابطہ کیاتو ملزم نے کہاخاتون کی ضرورت ہے ، ملنے کی خاطر خاتون کو اپنی کار نمبر اے بی بی 151میں گھرلے آیا پھر راستے میں دوبرجی ہوٹل سے کھانا کھلایا او رورغلا پھسلا کر ملزم خادم اور ایک نامعلوم نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور خاتون کو کارمیں ڈال کر پسرور پھینک گئے۔