پو لیس کو دیکھ کرفرار منشیات فروش کی ٹانگ ٹوٹ گئی
کامونکے (نامہ نگار )پولیس کو دیکھ کر بھاگنے والا منشیات فروش موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات تھانہ صدر کے سب انسپکٹر اکبر علی نے ٹیم کے ہمراہ حبیب پورہ میں ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے فرار ہونا چاہا۔ پولیس کی جانب سے اُن کا تعاقب جاری تھا کہ ملزم تتلے عالی روڈ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اُس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تتلے عالی کے منشیات فروش ساجد عرف ساجو کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ایک کلو چار سو ساٹھ گرام چرس برآمد کرکے علاج معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ۔