پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گارڈز اور سینٹری ورکرز کا تنخواہو ں کا معاملہ ، کمیٹی قائم
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سکیورٹی گارڈز اور سینٹری ورکرز کو کم تنخواہیں دینے کے معاملہ پر ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال نے انکوائری کمیٹی بنا دی۔
پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گارڈز اور جینٹوریل سٹاف کو کم تنخواہیں دینے کے معاملہ پر ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو انکوائری کر کے رپورٹ ایم ایس کو جمع کر ائے گی۔سینٹری سٹاف کی میڈیا میں دہائی کے بعد ایم ایس فیصل رشید نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ۔