انتقال پر ملال
پھالیہ (نامہ نگار )پاہڑیانوالی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خالد محمود وڑائچ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئے ،
مرحوم کو پاہڑیانوالی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل شریف آج پاہڑیانوالی میں ادا کیا جائیگا ۔