ایفا سکول پھالیہ کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات
پھالیہ (نامہ نگار )ایفا سکول پھالیہ کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب مقامی مارکی میں ہوئی،
پرنسپل پنجاب کالج پھالیہ نعیم ارشد مہمان خصوصی تھے ، مدثر عزیز چیمہ صدر پھالیہ بار، سابق صدر پھالیہ پریس کلب شجاع حسین بھٹی سابق تحصیل صدر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن نصر اقبال ساہی ، سب انجینیرمحمد نیاز الحق سینئر جرنلسٹ مرزا قیصر فاروق، عابد نوید اور سجاد اسلم چشتی بھی موجود تھے ۔ پروگرام میں طلبا و طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی کی عکاسی کرتے ہوئے شاندار ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے ، امتحانات میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں معزز مہمانان گرامی نے میڈلز اور کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔