بڈیانہ بھاگووال روڈ پر نیم بے ہوش شخص ملا، ہسپتال منتقل

بڈیانہ بھاگووال روڈ پر نیم  بے ہوش شخص ملا، ہسپتال منتقل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بڈیانہ بھاگووال روڈ پر نیم بے ہوش شخص ملا، پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

بڈیانہ بھاگووال روڈ نزد ججے رامداس کے قریب کھیتوں سے ایک نیم بے ہوش شخص ملا جو بولنے سے قاصر تھا۔ مقامی افراد نے پولیس کو آگاہ کیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر عادل مصطفی باجوہ کی قیادت میں پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور انسانی ہمدردی کے تحت متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں