کامونکے :خچر ریڑھا کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کامونکے (نامہ نگار )خچر ریڑھا کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
صدر آباد کا 24سالہ فہد جو کہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، گزشتہ رات موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ حبیب پورہ کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے خچر ریڑھا نے ٹکر مار دی جس سے فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔