والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں
کامونکے (نامہ نگا ر)والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شریف پورہ کے 21سالہ عباد علی کو اُس کے گھر والوں نے آوارہ گردی سے منع کیا تو اُس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔