کامونکے :نوسربازوں نے شہری کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے نکلوا لئے
کامونکے (نامہ نگار )نوسربازوں نے شہری کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے نکلوا لیے ۔
گزشتہ روز سلامت پورہ کے سیف اللہ کا اے ٹی ایم کارڈ دو نوسربازوں نے بہانے سے تبدیل کر لیا اور پھر اُس کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ ساٹھ ہزار روپے نکلوا لیے ، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔