لدھیوالہ وڑائچ:2منشیات فروش گرفتار ،چرس برآ مد
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی ۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے ہردوپور سے یونس کو گرفتار کر کے 1340 گرام چرس جبکہ قاضی کوٹ سے اختر کو گرفتار کر کے 1460 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔