نوشہرہ ورکاں:مولانا طارق عزیز باجوہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )علاقہ کے معروف عالم دین اور جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے مرکزی رہنما مولانا طارق عزیز باجوہ گوجرانوالہ سے۔۔۔
نوشہرہ ورکاں آ رہے تھے کہ الدتہ گاؤں کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے انکی گاڑی پول سے ٹکرا گئی جس سے مولانا طارق عزیز باجوہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بجلی کا پول ٹوٹ کر گر گیا اور گاڑی تباہ ہو گئی ۔