ڈسکہ :غیر قانونی ایل پی جی ڈی کینٹنگ کے خلاف آپریشن
ڈسکہ ، سیالکوٹ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے پسرور روڈ ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ڈی کینٹنگ کے خلاف آپریشن کیا اور دو سٹیشنوں کو سر بمہر کیا۔ ۔۔۔
اس موقع پر شہری دفاع کا عملہ بھی ہمراہ تھا۔ سول ڈیفنس کے عملہ نے سربمہر کئے جانے والے ایل پی جی سٹیشنز سے ڈی کینٹنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضہ لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ڈی کینٹنگ سے آگ لگانے اور دھماکہ ہونے کے خدشات ہوتے ہیں اور شہریوں کے جان و مال کو کسی بھی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔