ڈسکہ :پیرا فورس کے زیر تعمیر دفتر سے سریاچوری
گلستان ولاز کے قریب ڈاکوئوں نے حمزہ سے موٹر سائیکل ،رقم اور فون چھین لیا
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز، موٹر سائیکل ودیگر اشیا سے محروم ہوگئے ۔ اڈا موترہ میں سید نعیم عباس کی د کان کے شٹر کے نیچے سے گھس کر نامعلوم چور نے ایک لاکھ 67 ہزار روپے چوری کر لئے ، گلستان ولاز کے قریب 2 ڈاکوئوں نے حمزہ وارث سے موٹر سائیکل، 40 ہزار روپے اور آئی فون چھین لیا، بھگت پور کے قریب ڈاکوئوں نے عاطف سے 5ہزارروپے ، 3 موبائل فون،سفیان سے 10ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، فوزیہ پروین اور بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ بھلووالی کے قریب دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل، 22ہزارروپے ،موبائل فون اور ضروری کاغذات چھین لئے ، دھدوبسرا میں سید حسن رضا بخاری کی حویلی کے دروازے توڑ کر10سیلنگ فین، 3پیڈسٹل فین، دیگ، رضائیاں وغیرہ اور صحن سے ایک ہزار اینٹ چوری کر لی ، زیرتعمیر دفتر پیرا فورس برلب نہر بی آر بی سے 2 من سریا چوری ہو گیا ، سوہاوہ میں گداگر خاتون نے گھر میں داخل ہوکر حلیمہ بی بی کا موبائل فون چوری کرلیا ، مندرانوالہ میں بابر مسیح کے کارخانہ سے دوموٹر بجلی چوری کر لی گئیں ۔