پسرور سیالکوٹ روڈ پر مٹی و ریت جمع ،حادثات میں اضافہ

 پسرور سیالکوٹ روڈ پر مٹی و ریت جمع ،حادثات میں اضافہ

حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑک انتظامی غفلت کے باعث شہریوں کیلئے خطرہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ روڈ پر مٹی اور ریت جمع ہونے سے حادثات میں اضافہ، شہریوں نے صفائی کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تعمیر ہونے والی پسرور سیالکوٹ روڈ انتظامی غفلت کے باعث شہریوں کیلئے خطرہ بن گئی۔ سڑک کے آدھے سے زائد حصے پر تین سے چھ انچ تک ریت اور مٹی جمع ہو چکی ہے جس کے باعث خصوصاً موٹر سائیکل سوار پھسلنے لگے اور حادثات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق کئی مقامات پر تقریباً چھ انچ تک ریت جمی ہوئی ہے جس سے گاڑیوں کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔ تیز رفتار ٹریفک کے دوران اچانک بریک لگانے کی صورت میں سلپ ہونے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جبکہ متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور بروقت دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث نئی سڑک بھی مسائل کا شکار ہو گئی ۔ اہلِ علاقہ نے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں